بریکنگ نیوز
پاکستان

ایران امریکا پس پردہ سفارتکاری میں بھی پاکستان کی مرکزی حیثیت

Aljazeera News 29 اپریل 2026 3
ایران امریکا پس پردہ سفارتکاری میں بھی پاکستان کی مرکزی حیثیت - الجزیرہ نیوز
اسلام آباد:ایران اور امریکا کے درمیان فوری مذاکرات کے امکانات کم ہونے کے ساتھ ہی فی الحال توجہ اسلام آباد سے بھی ہٹ گئی ہے۔ پاکستان اس وقت سے عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن گیا تھا جب 3 ہفتے قبل امریکا اور ایران نے پہلی بار عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔ گزشتہ 10 دنوں کے دوران پاکستان دو بار مذاکرات کے ایک اور دور کی ترتیب دینے کے قریب پہنچا۔ تاہم ایران کی پیشگی شرائط نے دوسرے دور کے انعقاد کو روک دیا۔ تب سے مذاکرات کی جگہ پس پردہ سفارت کاری نے لے لی ہے۔ پاکستان کو پس پردہ سفارت کاری میں بھی مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ پاکستان ہی کے ذریعے ایران نے امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے کی ایک تجویز شیئر کی ۔ یاد رہے ایران مسائل کا مرحلہ وار حل کا نقطہ نظر رکھتا ہے اور جلد بازی میں کسی معاہدے پر دستخط نہیں کرنا چاہتا۔ دوسری طرف امریکہ ایک ’’ آل ان ون ڈیل ‘‘ کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے ۔امریکی میڈیا رپورٹس بتاتی ہیں کہ تہران جلد ہی پاکستان کے ذریعے واشنگٹن کو منصوبوں کا ایک نظر ثانی شدہ موقف پیش کر سکتا ہے۔
Aljazeera News مزید خبریں →