بریکنگ نیوز
شوبز/ انٹرٹیمنٹ

اداکارہ ریما نے میرا اور ریشم کے تنازعات پر خاموشی توڑ دی

Admin User 27 اپریل 2026 5
اداکارہ ریما نے میرا اور ریشم کے تنازعات پر خاموشی توڑ دی - الجزیرہ نیوز
نامور پاکستانی اداکارہ ریما خان نے میرا اور ریشم کے جاری تنازعات پر خاموشی توڑ دی۔ پاکستانی فلم انڈسٹری کی سابق سپر اسٹار ریما خان اپنی اداکاری، ہدایت کاری اور پروڈکشن کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔اداکارہ ریما خان نے اپنی پہلی فلم ’بلندی‘ سے شہرت حاصل کی جب کہ ان کی دیگر نمایاں فلموں میں ’کوئی تجھ سا کہاں‘، ’زمین آسمان‘، ’جو ڈر گیا وہ مر گیا‘، ’چور مچائے شور‘، ’ہاتھی میرے ساتھی‘ اور ’نکاح‘ شامل ہیں۔مداحوں نے ان کی جوڑی شان شاہد، سعود اور بابر علی کے ساتھ خوب پسند کی۔ سابق اداکارہ اب ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کے بعد امریکا میں مقیم ہیں۔ آج کل ریما پاکستان میں موجود ہیں اور مختلف چینلز کو انٹرویوز دے رہی ہیں۔ حال ہی میں ریما خان نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ میرا اور ریشم سے متعلق جاری تنازعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
Admin User مزید خبریں →